وزیر اعلیٰ پنجاب کامظفر گڑھ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:52

وزیر اعلیٰ پنجاب کامظفر گڑھ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی ..
لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مظفر گڑھ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی مسافروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں مہیا کی جائیں ۔وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔