’’سیسیم سٹریٹ ‘‘کے ’بِگ برڈ ‘اور ’آسکر دی گروچ ‘اداکار کیرول سپینی انتقال کر گئے

پیر 9 دسمبر 2019 12:16

’’سیسیم سٹریٹ ‘‘کے ’بِگ برڈ ‘اور ’آسکر دی گروچ ‘اداکار کیرول ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) امریکہ کے مشہور عالم بچوں کے شو ’’سیسیم سٹریٹ ‘‘کے دو لافانی کرداروں ییلو ’بگ برڈ ‘اور گرین مونسٹر ’آسکر دی گروچ ‘کو نصف صدی تک زندگی دینے والے پتلی باز اور اداکار کیرول سپینی انتقال کر گئے۔ سیسیم ورکشاپ آرگنائزہشن سے جاری بیان کے مطابق کیرول سپینی کی عمر 85 برس تھی ان کا انتقال کنیکٹی کٹ میں ان کے گھر میں ہوا وہ کچھ عرصہ سے اعصابی عارضے ’ڈیسٹونیا ڈس آرڈر‘ کا شکار تھے۔

کیرول گزشتہ سال سیسیم سٹریٹ سے سبکدوش ہوئے تھے ۔سیسیم سٹریٹ شو کو 50سال مکمل ہونے پر روان سال کینیڈی سنٹڑ کی جانب سے امریکہ کا اعلی ثقافتی ایوارڈ دیا گیا ہے۔کیرول سپینی کو متعدد ڈے ٹائم اینی ایوارڈ ز اور لائف تائم ایچیومنٹ ایوارڈ حاصل ہے، ان کو بیسٹ چلڈرن ریکارڈنگ کا بہترین گریمی ایورڈ بھی دیا گیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے گزشتہ سال اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان دو کرداروں نے میری روح کی آبیاری کی اور میرے دل کے دروازے کھولے۔

انھوں نے اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ان کرداروں کے لئے اپنے پیش رو کا انتخاب خود کیا تھا۔سپینی نے اپنے کیریئر میں کم از کم 70پتلیوں کو آواز و حرکات سے نوازا انھوں نے اس کا کی ابتدائ12 سال کی عمر میں کی۔انھوں نے 1969 میں سیسیم سٹریٹ کے لئے کام شروع کیا۔ان کی زندگی پر 2014میں ایک فلم بھی ریلیز کی گئی جس کا نام ’’آئی ایم بگ برڈ -دی کیرول سپینی سٹوری‘‘ تھا۔ان کو امریکی لائبریری آف کانگریس سے سن 2000میں لیونگ لیجنڈ کا خطاب اور ہالی وڈ واک آف فیم کا سٹار سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :