دنیا میں 1 کروڑ افراد خسرے کا شکار ہیں، عالمی ادارہ صحت

پیر 9 دسمبر 2019 13:11

دنیا میں 1 کروڑ افراد خسرے کا شکار ہیں، عالمی ادارہ صحت
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینوم نے کہا ہیکہ دنیا میں 1 کروڑ افراد خسرے کا شکار ہیں جس میں سے تقریبا 14 لاکھ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت بچوں کی ہے جن کی عمریں 5 سال سے کم ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے کہا کہ گزشتہ 2018 میں خسرہ سے ہلاک ہونے والوں کی بڑی تعداد کو خسرہ سے بچاؤ کے مطلوبہ ٹیکے نہیں مل سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ خسرہ سے ویکسین کے ذریعے بچا جا سکتا ہے، اس طرح کے مرض سے کسی بھی بچے کاہلاک ہونا درحقیقت بچوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اجتماعی ناکامی ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ نومبر تک کے ابتدائی اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ خسرہ سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :