آسٹریلیا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ اور ایک مسافر ہلاک

پیر 9 دسمبر 2019 19:27

آسٹریلیا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ اور ایک مسافر ..
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) آسٹریلیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود پائلٹ اور ایک مسافر ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں ایک چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا، طیارے میں موجود 60 سالہ پائلٹ اور 71 سالہ مسافر ہلاک ہوگئے۔حادثے کی وجہ کا تعین کرنے کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ طیارے کو ایک نجی پراپرٹی پر اتارنے کی کوشش کے دوران ایک درخت سے ٹکرا کر بے قابو ہوگیا ہو تاہم حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :