چلی کا فوجی طیارہ انٹار کٹکا جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا

طیارے میں 35 فوجیوں سمیت 38 لوگ سوار تھے،امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 10 دسمبر 2019 11:21

چلی کا فوجی طیارہ انٹار کٹکا جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا
چلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2019ء) جنوبی امریکی ملک چلی کی فضائیہ کا طیارہ انٹار کٹکا جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق چلی ائیر فورس کا کہنا ہے کہ ہرکولیس سی 130 طیارے نے انٹارکٹکا بیس کے لیے اڑان بھری تھی اور اس پر 38 لوگ سوار تھے،جہاز میں سوار مسافروں میں 35فوجی بھی شامل تھے۔پرواز کے دوران طیارے سے تقریباََ سوا گھنٹے تک رابطہ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے ابھی اس نے منزل تک پہنچنے کے لیے آدھا راستہ ہی طے کیا تھا کہ انٹار کٹکا پر اس سے رابطہ منقطع ہو گیا۔چلی کے حکام نے الرٹ جاری کرتے ہوئے طیارے کی تلاش کے لیے امدادی ٹیم روانہ کر دی ہیں لیکن طیارے کے حوالے سے تاحال کوئی سراغ نہیں ملا۔سرچ آپریشن میں ایک بحری جہاز بھی حصہ لے رہا ہے۔

(جاری ہے)

طیارے میں سوار افراد کے حوالے سے کچھ تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔

طیارے پر سوار افراد می ائیر فورس کے 32 اہلکار ، 3 آرمی،ایک سائنسدان اور 2 مسافر شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی کمپنی سے تھا۔یہ لوگ انٹارکٹکا میں واقع چلی کے فوجی اڈے میں سہولیات کی دیکھ بھال کے لیے جا رہے تھے۔خیال رہے کہ انٹاکٹکا رف سے ڈھکا ہوا دنیا کا انتہائی جنوبی وزیراعظم ہے جہاں قطب جنوبی واقع ہے۔وہاں کوئی مستقل انسانی بستی نہیں ہے اور صرف سائنسی تکربات کے لیے مختلف قسم کے سائنسدان مقیم ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات پیش آئے ہیں جن میں مسافر جہاز لاپتہ ہو جاتے ہیں۔2017ء میں ایک کارگو بحری جہاز بحیرہ اسود میں استنبول شہر کے ایشیائی حصے کے نزدیک ریڈار کی اسکرین سے غائب ہو گیا تھا ۔ جہاز پر عملے کے 10 ارکان سوار تھے۔اسی طرح ایجپٹ ایئر کی پرواز ایم ایس 804 پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے یونان کے جزیرے کیرپاتھوس کے قریب لاپتہ ہوگئی تھی۔

اس مسافر طیارے میں عملے کے ارکین سمیت 66 افراد سوار تھے۔ایئر بس 320 نے قاہرہ کو ایئر پورٹ پر 20 منٹ میں لینڈ کرنا تھا لیکن جہاز مصر اور یونان کے ریڈار پر سے اچانک غائب ہو گیا۔ پائلٹ کی جانب سے کوئی مدد بھی نہیں مانگی گئی۔رواں ماہ کے آغاز میں جہاز کی تلاش میں مصروف ٹیم کا کہنا تھا کہ ’بلیک بکس پہلا سگنل ملا ہے اور فلائٹ ریکاڈر‘ کا پتہ لگا لیا گیا تھا۔