ائیر پورٹ پر کسٹم عملہ نے بنکاک سے پان کے پتے اسلام آباد سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

دو مسافروں کے سامان سے 140 کلو پانی کے پتے برآمد کرلی گئی ، دو ملزم گرفتار ، مزید تفتیش شروع کر دی گئی

منگل 10 دسمبر 2019 16:20

ائیر پورٹ پر کسٹم عملہ نے بنکاک سے پان کے پتے اسلام آباد سمگل کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم عملہ نے کارروائی کے دور ان بنکاک سے پان کے پتے اسلام آباد سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دو مسافروں کے سامان سے 140 کلو پانی کے پتے برآمد کر کے دو مسافروں عرفان احمد اور محمد فیصل کو حراست میں لے لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق حکام نے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔دونوں مسافروں کا تعلق کراچی سے ہے۔

متعلقہ عنوان :