سرگودھا ڈویژن میں تین روزہ قومی انسداد پولیومہم 16دسمبرسے شروع ہوگی

منگل 10 دسمبر 2019 16:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) سرگودھا ڈویژن میں تین روزہ قومی انسداد پولیومہم 16دسمبرسے شروع ہو گی ۔ اس حوالے سے ڈائریکٹرہیلتھ ڈاکٹر عبداللہ نے اے پی پی کو بتایاکہ تین روزہ مہم کے دوران چاروں اضلاع کے 13لاکھ 97ہزارسے زائدبچوں کوپولیوکے قطرے پلانے کاہدف مقررکیاگیاہے۔جس کیلئے 3302موبائل ،407مستقل ،192ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈویژن کی 318یونین کونسلوں میں محکمہ صحت کی7395یونین کونسلوں کی 322اوردیگرمحکموں کے 739سٹاف کے اراکین کی افرادی قوت کوخصوصی تربیت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت اوردیگرمتعلقہ اداروں کے افسران اوراہلکاروں کوپولیوکے بارے میں تکنیکی اورعالمی معیارکی تربیت بھی دی ہے تاکہ پولیوکوجڑسے اکھاڑکرملک کوپولیوفری بنایاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ پولیوویکسین کاہرقطرہ ہمارے صحت مندمستقبل کی نویدہے۔اس قومی کازمیں ہرشہری اپناکرداراداکرے۔بچوں کوعمربھرکی معذوری سے بچانے کیلئے والدین اپنافریضہ ذمہ داری سے انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :