سرکاری افسران ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں اپنا کردار ادا کریں،ضیاء اللهبنگش
عوام کی خدمت سب کی بنیادی ذمہ داری ہے، عوام کے بہترین مفاد میں زیادہ سے زیادہ کام کو اپنا شعار بنائیں ،صوبائی مشیر تعلیم خیبرپختونخوا
منگل 10 دسمبر 2019 18:18
(جاری ہے)
انہوں نے چیف انجینئر سوئی ناردرن کو ہدایت کی کہ وہ کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں گیس کی کمی کی شکایات کو فوری طورپر درست کریں اورمعیاری پریشر یقینی بنائیں۔
چیف انجینئر نے یقین دلایا کہ یہ شکایات بہت جلد دور کردی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہنگو روڈ میں کام جاری ہے جس کی تکمیل پر کوہاٹ شہر میں گیس کی فراہمی بہتر ہوجائے گی۔ صوبائی مشیر نے پیسکو کے نمائندہ افسرکو بھی ہدایت کی کہ کوہاٹ میں لوڈشیڈنگ کی شکایات بہت زیادہ آرہی ہیں جوکہ ناقابل برداشت ہیں۔صوبائی مشیر نے ہدایت کی کہ لوڈشیڈنگ میں فوری طورپر کمی کو یقینی بنایاجائے۔ضیاء اللہ بنگش نے ہدایت کی کہ کوہاٹ کے تینوں صوبائی حلقوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے منظورشدہ پانی، سکولوں، نالیوں اور گلیوں کی پختگی وغیرہ سکیموں کے پی سی ون ایک ہفتہ کے اندر اندر تیار کئے جائیں اوراس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی مشیر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے بہترین مفاد میں زیادہ سے زیادہ کام کو اپنا شعار بنائیں اوراس سلسلے میں دی جانے والی ہدایات پر تنگ دلی کامظاہرہ نہ کریں کیونکہ عوام کی خدمت ہم اورآپ سب کی بنیادی ذمہ داری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.