ہائیکورٹ نے ایف بی آر کی آڈٹ پالیسی 2018معطل کردی

ایف بی آر کو ایک ہفتے میں آڈٹ کرنے سے قبل ٹیکس گزار کو معلومات فراہم کرنے کا حکم

بدھ 11 دسمبر 2019 18:01

ہائیکورٹ نے ایف بی آر کی آڈٹ پالیسی 2018معطل کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی آڈٹ پالیسی 2018معطل کردی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے بیرسٹر اسلم شیخ کی درخواست پر حکم جاری کیا ۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے ایف بی آر کو ایک ہفتے میں آڈٹ کرنے سے قبل ٹیکس گزار کو معلومات فراہم کرنے کا حکم دیدیا ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ایف بی آر نے آڈٹ پالیسی میں ٹیکس گزار کو طریق کار سے خفیہ رکھا ،ایف بی آر کے آڈٹ پالیسی خلاف قانون ہے ،استدعا ہے ۔ایف بی آر کی آڈٹ پالیسی کا کالعدم قرا ردیا جائے ۔