قبائلی رہنماء میر اسفندیار خان یار محمد زئی تحصیل دالبندین کیلئے فوکل پرسن مقرر

بدھ 11 دسمبر 2019 19:47

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) وزیر اعلی بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ میر اعجاز خان سنجرانی نے ممتاز سماجی و قبائلی رہنماء میر اسفندیار خان یار محمد زئی کو تحصیل دالبندین کے لیے اپنا فوکل پرسن مقرر کردیا ہے درایں اثناء عوامی و سماجی حلقوں نے میر اسفندیار خان یار محمد زء کو وزیر اعلی بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ میر اعجاز خان سنجرانی کا فوکل پرسن بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ موصوف بلا تفریق عوام کی خدمت کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔