ہم جلد ہی دارالحکومت طرابلس کو آزاد کرا لیں گے‘سربراہ بحریہ

لیبیا کے نزدیک آنے والے کسی بھی ترک بحری جہاز کو ڈبو دیں گے ‘میجر جنرل فرج المہدوی

جمعرات 12 دسمبر 2019 14:40

ہم جلد ہی دارالحکومت طرابلس کو آزاد کرا لیں گے‘سربراہ بحریہ
طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) لیبیا میں بحری افواج کے کمانڈر میجر جنرل فرج المہدوی نے خبردار کیا ہے کہ اٴْن کے پاس یہ احکامات موجود ہیں کہ لیبیا کے ساحلوں کے نزدیک آنے والے کسی بھی ترک جہاز کو سمندر میں غرق کر دیا جائے۔ دوسری جانب ترکی کے ایوان صدارت نے کہا ہے کہ اسے امید ہے کہ لیبیا کی حکومت ترک فوجیوں کو اپنی سرزمین پر بلانے پر مجبور نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

جنرل فرج المہدوی نے رواں ہفتے یونانی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ترکی اور لیبیا کی وفاق کی حکومت کے بیچ حال ہی میں دستخط ہونے والے سمجھوتے پر شدید اعتراض کا اظہار کیا۔ المہدوی اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر یونانی زبان میں یہ پوسٹ کر چکے ہیں کہ ہم جلد ہی دارالحکومت طرابلس کو آزاد کرا لیں گے اور ترکی کا خواب چکناچور کر دیں گی-واضح رہے کہ المہدوی یونانی زبان روانی سے بولتے ہیں۔ وہ 1970 میں یونان میں نیول اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :