ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزاکی شادی کی تصاویر وائرل

انعم مرزا نے سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین کے بیٹے اسد سے شادی کی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 12 دسمبر 2019 16:58

ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزاکی شادی کی تصاویر وائرل
حیدر آباد دکن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 دسمبر2019ء) بھارتی ٹینس سٹار اور سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی شادی کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔انعم مرزا نے گزشتہ رات ہونے والی اپنی شادی کی تصاویر آج صبح سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں،

انعم مرزا نے سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین کے بیٹے اسد سے شادی کی ہے۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے انعم نے لکھا کہ ’ مسٹر اینڈ مسز ‘۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نئے نویلے دولہے اسد نے بھی اپنی انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر سٹوری اور تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ ’ آخر کار اپنی زندگی کے پیار سے شادی کرلی ‘۔

اپنے مداحوں کو ان خوشی کے لمحوں میں شریک کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے بھی انسٹا گرام پر اپنی چھوٹی بہن انعم مرزا کے ساتھ بنائی گئی ایک تصویر شیئر کی۔

اس تصویر میں انہوں نے اپنے بیٹے اذہان مرزاملک کو بھی گود میں اٹھایا ہوا ہے، ثانیہ مرزا نے کیپشن میں لکھا کہ ’ میرے بچے‘۔

یاد رہے کہ انعم مرزا نے نومبر 2016ءمیں بھارتی بزنس مین اکبر رشید سے شادی کی تھی جو زیادہ دیر نہیں چل سکی اور2018ءمیں انہوں نے اپنے شوہر سے خلع لے لی تھی۔

متعلقہ عنوان :