بینکنگ کورٹ کو مرید عباس قتل کیس کے ملزم کیخلاف شکایت موصول

بینکنگ عدالت نے اشتہار کے ذریعے ملزم کو عدالت میں پیش ہونے اور وضاحت دینے کا حکم دے دیا

جمعرات 12 دسمبر 2019 17:50

بینکنگ کورٹ کو مرید عباس قتل کیس کے ملزم کیخلاف شکایت موصول
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) بینکنگ کورٹ کو مرید عباس قتل کیس کے ملزم کیخلاف شکایت موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد بینکنگ عدالت نے اشتہار کے ذریعے ملزم کو عدالت میں پیش ہونے اور وضاحت دینے کا حکم دے دیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزم عاطف زمان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ، ملزم عاطف زمان کیخلاف بینکنگ کورٹ کو شکایت موصول ہوئی ہیں، شکایت میں شہری نے عاطف زمان سے 50 لاکھ 55 ہزار 858 روپے ریکور کرانے کے لیے درخواست دی۔

کراچی کی بینکنگ عدالت نے شکایت پر اشتہار کے ذریعے ملزم کو عدالت میں پیش ہونے اور وضاحت دینے کا حکم دے دیا ، جاری کردی اشتہار میں کہا گیا ہے کہ اگر 30 یوم میں عدالت میں جواب نہ دیا گیا تو مدعی کی شکایت کو درست سمجھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :