پی آئی اے کے ایک اورطیارے سے پرندہ ٹکراگیا

جمعرات 12 دسمبر 2019 17:54

پی آئی اے کے ایک اورطیارے سے پرندہ ٹکراگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکراگیا، دو روز کے دوران پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

پرندہ ٹکرانے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب قومی ائرلائن کی پرواز نمبر پی کے 301 کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پرلینڈ کررہی تھی۔پرندہ دائیں جانب ٹکرایا جس کے بعد طیارے کو مرمت کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ائرپورٹ کے اطراف گندگی کے باعث پرندوں کی موجودگی طیاروں کیلئے خطرناک ہے۔اس سے قبل بدھ کے روزکراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 304 سے ٹیک آف کے فوری بعد پرندہ ٹکرایا تھا۔