راولپنڈی ویمن ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے ڈراز کااعلان کردیاگیا

جمعرات 12 دسمبر 2019 18:47

راولپنڈی ویمن ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے ڈراز کااعلان کردیاگیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) راولپنڈی ویمن ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے ڈراز کااعلان کردیاگیا، گروپ اے میں حناز ملتان، آزادکشمیرالیون اور کے پی سٹارز پشاور جبکہ گروپ بی میں وائی ای ایس اسلام آباد، ڈی سی راولپنڈی الیون اور وائی ای ایس راولپنڈی کو رکھاگیا، ڈراز کیلئے ٹورنامنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحیدعباسی کی زیرصدارت منعقدہوا جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ، یوتھ ایجوکیشن اینڈسپورٹس ویلفیئرسوسائٹی اورٹیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

27دسمبر 2019ء کو گروپ اے کے میچز ہوں گے ، پہلا میچ آزادکشمیرالیون اور حناز ملتان، دوسرا میچ کے پی سٹارز پشاور اور آزادکشمیر الیون جبکہ تیسرا میچ حنازملتان اور کے پی سٹارز پشاور کے مابین ہوگا، 28دسمبر کو گروپ بی میں پہلا میچ وائی ای ایس راولپنڈی اور وائی ای ایس اسلام آباد، دوسرا میچ ڈی سی الیون اور وائی ای ایس راولپنڈی جبکہ تیسرا میچ وائی ای ایس اسلام آباد اور ڈی سی الیون کے مابین ہوگا۔ 29دسمبر کو گروپ اے اور گروپ بی کی فاتح ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا جس کے بعد تقریب تقسیم انعامات منعقدہوگی۔

متعلقہ عنوان :