ڈپٹی کمشنرمالاکنڈ کی 16دسمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ہدایات جاری

جمعرات 12 دسمبر 2019 18:53

مالاکنڈ۔12دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز اقبال حسین نے محکمہ صحت، تعلیم اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کو خاص ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16دسمبر سے شروع ہونے والے سہ روزہ انسداد پولیو مہم میں جن اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگی ہیں وہ پورے قومی جذبے اور دلی لگن کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیا کریں تاکہ ضلع مالاکنڈ کو پولیو سے پاک کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

یہ ہدایات انہوں نے یہاں سے جاری ہونے ولے ایک اخباری بیان میں کیں۔ ڈپٹی کمشنر اقبال حسین نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر اپنے پھول جیسے ننے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں کیونکہ پولیو کے قطرے پلانے سے بچے پولیو جیسے مہلک اور موزی مرض سے محفوظ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :