وزیراعلیٰ محمود خان نے وزیر سیفران شہریار خان آفریدی کی درخواست پر کوہاٹ کیلئے 40ارب روپے سے زائدکے ترقیاتی پراجیکٹس منظور کردئیے
جمعرات 12 دسمبر 2019 21:03
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کوہاٹ صوبے کے جنوبی اضلاع اور فاٹا کے ضم شدہ علاقوں کو پشاور سے ملانے کا راستہ ہے تاہم سڑکوں کی ناگفتہ بہ حالت اور ترقیاتی کاموں کے نامکمل ہونے کے باعث ضلع بھر میں سہولیات کا فقدان ہے۔
وزیر اعلیٰ نے موقع پر احکامات جاری کئے کہ جرما، شاہ پور، چمبائی، بہزادی، چکرگوٹھ اور گنڈالے میں کچی بستیوں کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دئیے جائیں۔انہوں نے سینئر ممبر ریوینیو بورڈ کو ہدایات جاری کیں کہ پندہ روز ے اندر اس حوالے سے رپورٹ مرتب کرکے پیش کریں۔وزیر اعلیٰ نے گمبٹ تحصیل کی بلڈنگ کی تعمیر کی فوری ہدائت کرتے ہوئے 230ملین روپے کی سمری منظور کی۔ شہر یار آفریدی نے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا کہ کوہاٹ میں مرکزی چوک کو کشادہ بنانے کیلئے قریبی دکانوں کو گرا کر سڑک بنانے کی ضرورت ہے جس کیلئے کنٹونمنٹ کے اعلیٰ افسران سے مذاکرات طے پاچکے ہیں اور صوبائی حکومت کو اب ادائیگیاں کرنا ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر ادائیگیوں کے احکامات دئیے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے نظام پور سے کے ڈی اے اور شیخاں اور پنڈی جانیوالی سڑک کی تعمیر کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدائت جار ی کی۔ انہوں نے بلی ٹنگ توئی بند کی بحالی کے احکامات بھی جاری کئے۔ محمود خان نے اے ڈی پی کے تحت کوہاٹ میں زرعی پراجیکٹس کی بھی منظوری دی جس میں چیک ڈیمز، تالاب اور ریٹرننگ والز شامل ہیں۔ انہوں نے کوہاٹ انجینئرنگ یونیورسٹی، کامسیٹس یونیورسٹی اور سٹیٹ لائف بلڈنگ کی عمارتوں کیلئے سرکاری زمین دینے کا بھی حکم دیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے وزیر اعلیٰ کی احمد فراز پارک کی عدم تعمیر کی طرف توجہ دلاتے ہوئے بتایا کہ احمد فراز پارک کی تعمیر کیلئے 2012میں صوبائی حکومت نے اعلان کیا تھا ۔ وزیر اعلیٰ نے معاملے کی فوری انکوائری اور نیا پارک بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ مزید برآں وزیر اعلیٰ نے کوہاٹ میں سپورٹس گراونڈز اور سٹیڈیم بنانے کیلئے بھی احکامات جاری کئے۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.