سعودی جیل میں آتشزدگی کے واقعہ میں 3 قیدی جاں بحق

جمعرات 12 دسمبر 2019 22:00

سعودی جیل میں آتشزدگی کے واقعہ میں 3 قیدی جاں بحق
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) سعودی دارالحکومت ریاض کی مالاز جیل میں آتشزدگی کے واقعہ میں 3 قیدی جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی محکمہ جیل خانہ جات نے بتایا ہے کہ آگ مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح 5 بجے جیل کے ایک وارڈ میں لگی۔ سول ڈیفنس ٹیموں کی بر وقت کارروائی سے آگ کو قریبی وارڈوں اور عمارتوں تک پھیلنے سے روک لیا گیا اور قیدیوں کو بحفاظت باہرنکال لیا گیا ۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حکام نے آتشز دگی کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔