محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور سردی بڑھنے کا امکان ظاہر کر دیا ماہرین زراعت کی کاشتکاروں کو اپنی فصلات پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت

جمعہ 13 دسمبر 2019 13:30

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں ..
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور سردی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو اپنی فصلات پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنے کی ہدائت کی ہے۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ بارش کے بعد اگنے والی جڑی بوٹیاںفصلوں کی پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہیںا س لئے کاشتکار اپنی فصلات پر خصوصی توجہ دیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ گندم کے کاشتکار بارش کی صورت میں کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کویقینی بنائیں کیونکہ بارش کے بعد جڑی بوٹیاں اگ آتی ہیں جو کہ گندم کی پیداوار کو 14 سے 42 فیصدتک کم کرسکتی ہیںاس کے علاوہ زیادہ سردی کے باعث پانی فصلوں کے تنوں اور پتوں میں جم جاتا ہے جس سے پودے کی نشوونما کا عمل متاثر ہوتا ہے اسلئے کاشتکارزیادہ سردی کی صورت میں فصلوں کی ہلکی آبپاشی ضرور کریں۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار چھوٹی سبزیوں یانرسریوں کو پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دیں اور نائٹروجنی کھاد کا استعمال مقامی زرعی ماہرین کے مشورے سے کریں تاکہ پودوں کی بھرپور نشوونما ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :