جے یوآئی کی جانب سے شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کی پھانسی کی سزا دینے کے لئے احتجاجی مظاہرہ اوردھرنا

جمعہ 13 دسمبر 2019 20:51

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) جے یوآئی کی جانب سے شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کی پھانسی کی سزا دینے کے لئے احتجاجی مظاہرہ اوردھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام جیکب آباد کی جانب سے شہید رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو جلد پھانسی کی سزا دلانے کے لیے ایک احتجاجی جلوس جے یوآئی کے ضلعی صدر ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا عبدالجبار رند، مولانا محمد رفیق شر، مولانا محمد حامد بمبل، مولانا عبدالحلیم ٹانوری، مولانا عبدالسلام بھٹو، حافظ محمد عثمان بھٹو وہ دیگر کی قیادت میں جامعہ مسجد خمیسو بمبل سے نکالا گیا، مظاہرین نے مختلف راستوں پرمارچ کرتے ہوئے شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو پھانسی دینے کے لیے نعرے لگائے، مظاہرین سے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 سالوں سے آخر شہید کے خون سے انصاف کیوں نہیں کیا جا رہا انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے تین ماہ میں ورثاء کو انصاف دینے کا کہا تھا لیکن اس پر عمل نہ کیا گیا، انہوں نے کہا کہ ہم قانون کے ذریعے سے انصاف لینا چاہتے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہید کا کیس سست روی سے چلانے کے بجائے کیس کو جلد چلا کر قاتلوں کو پھانسی دی جائے اور ورثہ و سندھ کے عوام کو انصاف فراہم کیا جائے۔