سنگاپور، مرگی کے علاج کیلئے چرس سے بنی دوا کے استعمال کی اجازت

پیر 23 دسمبر 2019 12:34

سنگاپور، مرگی کے علاج کیلئے چرس سے بنی دوا کے استعمال کی اجازت
سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2019ء) سنگاپور میں مرگی کی روک تھام اورعلاج کے لئے چرس سے بنی ادویات کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سنگاپور کے ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ میڈیکل ریسرچ کی جانب سے درخواست کے بعد وزارت داخلہ نے مذکورہ ادویات کو درآمد کرنے اور انہیں مرگی کے مریض کے موثر علاج کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے کیونکہ اس مرض کے حوالے سے روایتی ادویات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو رہی ہیں۔

مرگی کے علاج کے لئے مقامی انجمن کے صدر ڈیرک چینگ کا کہنا ہے کہ مرگی کے مریضوں کے لئے امریکہ میں استعمال کی جانے والی دوا ’’ایپیڈیولیکس‘‘ انتہائی مفید ہے، جس کی تیاری میں انتہائی صاف ستھری چرس استعمال کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سنگاپور میں طبی مقاصد کے لئے ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پابندی عائد تھی۔

متعلقہ عنوان :