کویت اور سعودی عرب نیوٹرل آئل زونز کا مسئلہ رواں ماہ حل کر لیں گے

پیر 23 دسمبر 2019 21:30

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2019ء) کویت اور سعودی عرب رواں سال کے اختتام پر نیوٹرل زون کا مسئلہ حل کر لیں گے ۔ اس زون میں مجود دونوں ممالک مشترکہ طور پر دو آئل فیلڈز سے تیل نکالتے تھے لیکن تیل برآمد کرنے والے ممالک کی جانب سے نئی ر یفائنریوں کی تعمیر کے مطالبے کے باعث نیوٹرل زونز سے تیل کی پیداوار کا عمل روک دیا گیا تھا ۔

یہ بات کویتی وزیر تیل خالد الفاویل نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے تین سال قبل نام نہاد نیوٹرل زون مین مشترکہ طور پر چلنے والے آئل فیلڈوں ( خلیجی اور وافرا ) کی پیداوار کو روکد یا تھا جس سے روزانہ تقریباً 500000 بیرل بھاری خام تیل یا عالمی سطح پر تیل کی فراہمی کا 0.5 فیصد بند ہو گیا تھا جبکہ پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم کی طرف سے پیداواری کٹوتی اور اشیاء میں بھاری تیل کے لئے نئی ریفائنریوں کی بڑھتی ہوئی طلب نے مشرق وسطی کے خام قیمتوں کی حمایت کی تھی ۔

(جاری ہے)

کویت کے وزیر خالد الفادیل نے بتایا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سال کے آخر تک چیزو کا خاتمہ ہو گا اور تمام معاملات معمول پر آ جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق منگل کے روز کویت سٹی میں نیوٹرل زون فیلڈز دوبارہ شروع کرنے معاہدے پر دستخط متوقع ہیں ۔ تاہم نیوٹرل زون آئل فیلڈز کا معاملہ سیاسی مسئلہ بنا ہوا ہے جس پر اعلی سطح پر تبادلہ خیال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ مشترکہ فیلڈوں سے پیداوار دوبارہ شروع کرنے کے بعد ایک مرتبہ حتمی معاہدہ ہو جانے کے بعد اور پیداوار کو اس کی پوری صلاحیت پر واپس آنے میں مہینوں لگ جائیں گے ۔ ۔