اے این پی خیبرپختونخوا کا سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کی اہلیہ کی وفات پر دکھ کا اظہار

اتوار 5 جنوری 2020 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کی اہلیہ کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں اے این پی رحیم اللہ یوسفزئی اور اُن کی خاندان کے ساتھ کھڑی ہے،انہوں نے کہا کہ اے این پی مرحومہ کی مغفرت کیلئے دُعا گو ہے ،اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائیں اور غم زدہ خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔