گورنراوروزیراعلیٰ کی صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کی رہائش گاہ آمد،اہلیہ کی وفات پرتعزیت کی

بدھ 8 جنوری 2020 21:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2020ء) گورنر خیبر پختونخوا شا ہ فرمان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، تعزیت کیلئے معروف صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کی رہائش گاہ واقع کاٹلنگ غونڈو گئے۔

(جاری ہے)

جہاں انہوں نے معروف صحافی رحیم اللہ یوسفزئی سے انکی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحومہ کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور انکے غمزدہ لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

بعد ازاں صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان اور سابقہ سینئر بیوروکریٹ رستم شاہ مہمند بھی موصوف صحافی کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کے لئے گئے اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔