کوئٹہ: چمن میں منگنی کی رسم کے دوران چھت گرنے سے 6افراد جاں بحق8زخمی

ہفتہ 11 جنوری 2020 22:07

کوئٹہ: چمن میں منگنی کی رسم کے دوران چھت گرنے سے 6افراد جاں بحق8زخمی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2020ء) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں منگنی کی رسم کے دوران چھت گرنے سے 6افراد جاں بحق جبکہ8زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق ہفتے کو پاک افغان بارڈر پرواقع کلی لقمان میں خوشی کی تقریب غم میں بدل گئی منگنی کے پروگرام کے دوران چھت گرنے سی6فراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 8افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کردیا گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ نے اقدامات شروع کر دیئے ۔