عراق میں امریکی فوجی اڈے پر دوسرا راکٹ حملہ

بدھ 15 جنوری 2020 23:52

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر دوسرا راکٹ حملہ
بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2020ء) عراق میں امریکی فوجی اڈے پر دوبارہ راکٹ حملے سے تین شہری زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ کے روز عراقی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ بغداد کے شمال میں واقع علاقہ تاجی جہاں امریکی فورسز تعینات ہیں، دوسرا راکٹ حملہ ہوا تاہم فوری طور پر کسی کے ہلاک کی کوئی اطلاع نہیں ملی ، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کچھ راکٹ اڈّے کے باہر گرے جس سے تین شہری زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسی ماہ امریکی ڈرون حملے میں ایران کے اسلامی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے جاں بحق ہونے کے بعد ایران سے تعلق رکھنے والے مختلف گروپوں نے عراق میں جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔