ابھی ٹک ٹاک کوبندکرنے کانہیںسوچا‘پی ٹی اے

غیراخلاقی مواد کو ڈیلیٹ کرنے میں ٹک ٹاک تعاون کررہا ہے

جمعرات 16 جنوری 2020 00:04

ابھی ٹک ٹاک کوبندکرنے کانہیںسوچا‘پی ٹی اے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2020ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ٹک ٹاک بند کرنے کیلئے 500 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے کو موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک بند کرنے کے لیے مسلسل درخواستیں موصول ہورہی ہیں جس میں درخواست گزاروں کا مطالبہ ہے کہ ٹک ٹاک ایپ پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ابھی ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کا نہیں سوچا،غیراخلاقی مواد کو ڈیلیٹ کرنے میں ٹک ٹاک تعاون کررہا ہے۔پی ٹی اے نے دعوی کیا ہے کہ ٹک ٹاک سے 90 فیصدغیراخلاقی ویڈیوز ڈیلیٹ کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :