ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکیخلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 17 جنوری 2020 18:05

ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکیخلاف جہلم پولیس ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کیپٹن سید حماد عابد ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ،محمد آصف ایس آئی انچارج پولیس چوکی سٹی جہلم نے دوران گشت اطلاع پر محلہ رحمانیہ نزد ریلوے لائن ریڈ کر کے4ملزمان ذوالفقار ، اکبر ، عدنان اور ارسلان سے جواء پر لگی رقم مبلغ11840روپے ،6عدد موبائل فون،ایک عدد موٹر سائیکل ہنڈا 125-CC،ایک کار FAW2017 اور تاش کے پتے قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

محمد شفیق اے ایس آئی تھانہ منگلا کینٹ جہلم نے دوران گشت ملزم محمد عثمان ولد کرم علی سکنہ پنڈی سید پور تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے پسٹل 30بور اور 2روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔