بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان، تمیم اقبال کی واپسی

ہفتہ جنوری 18:57

بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے 15 رکنی ..
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، سنیئر بلے باز تمیم اقبال کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، 20 سالہ میڈیم پیسر حسن محمود پہلی بار ٹی 20 سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، محمد اللہ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ بنگلہ دیشی ٹیم رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں محمد اللہ (کپتان)، تمیم اقبال، سومیا سرکار، محمد نعیم، نجم الحسین شنٹو، لٹن داس، محمد متھن، عفیف حسین، مہدی حسن، امین الاسلام، مستفیض الرحمان، شفیع الاسلام، الامین حسین، روبیل حسین اور حسن محمود شامل ہیں، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 24 جنوری، دوسرا 25 جنوری اور تیسرا 27 جنوری کو کھیلا جائے گا، تمام میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوں گے۔