ی*2020کھلاڑی اپنی محنت اور لگن سے صوبے اور ملک کا نام روشن کر رہے ہیں،عبدالخالق ہزارہ

کھلاڑی ہمارے صوبے اور ملک کا سرمایہ ہیں قلیل مدت میں کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہو چکا ہے ۷خواتین کھلاڑیوں کی تربیت اور حوصلہ افزائی کے سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں، صوبائی مشیر کھیل و ثقافت

اتوار 19 جنوری 2020 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2020ء) 2020کھلاڑی اپنی محنت اور لگن سے صوبے اور ملک کا نام روشن کر رہے ہیں کھلاڑی ہمارے صوبے اور ملک کا سرمایہ ہیں قلیل مدت میں کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہو چکا ہے ہمارے صوبے کی خواتین کسی بھی شعبہ میں دنیا کے کسی بھی قوم کے خواتین سے کم نہیں خواتین کھلاڑیوں کی تربیت اور حوصلہ افزائی کے سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں صوبائی حکومت کھیل کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے ہزارہ کوئٹہ فٹبال اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی ہمارے سفیر ہوتے ہیں ہماری طرح کھلاڑی بھی ہر جگہ ہر میدان میں قوم کی نمائندگی کرتے ہیں انکی کامیاب نمائندگی پر ہمیں فخر ہے انہوں نے کہا کہ لڑکیاں کھیل کے میدان میں کسی سے کم نہیں لڑکوں کی طرح کھیل کے ہر میدان میں لڑکیوں نے بھی اعلی مقام حاصل کیا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم، کھیل، صفائی ستھرائی ہماری پہچان ہے ہمیں ہماری اس پہچان پر فخر ہے معاشرے میں خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں برابر نمائندگی دینے کی حمایت کرتے ہیں آج ہماری بچیاں کھیل کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھا رہی ہیں صنفی مساوات پائیدار ترقیاتی اہداف کا اہم جز ہے جسے پورا کرنے کیلئے ہمیں خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں نمائندگی دینا ہوگی کھلاڑیوں اور کھیل کو ہماری بھرپور سرپرستی حاصل رہیگی تقریب کے اختتام پر انہوں نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔