عدم تحفظ کے شکار اداکار میرے بچوں کو شوبز انڈسٹری میں کام نہیں کرنے دے رہے ہیں، فردوس جمال

پیر 20 جنوری 2020 12:42

عدم تحفظ کے شکار اداکار میرے بچوں کو شوبز انڈسٹری میں کام نہیں کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) اداکار فردوس جمال نے کہا کہ عدم تحفظ کے شکار اداکار ان کے بچوں کو شوبز انڈسٹری میں کام نہیں کرنے دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دروان انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کے کچھ اداکار ان کی تنقید کا غصہ ان کے بچوں کو کام کے حوالے سخت تنگ کرتے ہوئے اتار رہے ہیں جس کا شکار نہ صرف ان کا بیٹا حمزہ فردوس بلکہ ان کی بیٹی بھی ہو رہی ہیں اور اس وجہ سے ان کا بیٹا آئیر لینڈ منتقل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ان کے بیٹے نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا اور ایک ماڈل کے طور پر ان سے کام لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کی بہت سی کامیابیاں اور شہرت سمیٹ چکے ہیں اور ان کا کام کسی نجی ٹی وی کامحتاج نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :