فلم ’’گواہ رہنا‘‘کی پوسٹ پروڈکشن پر کام جاری

پیر 20 جنوری 2020 15:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) ہدایت کار طاہر محمود نے کہا ہے کہ پاک- ترک کے اشتراک سے بننے والی فلم ’’گواہ رہنا‘‘بنانے کا مقصد دونوں ممالک کی عوام میں پیارو محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنا اور نئی نسل کو تاریخی واقعات سے آگاہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ک فلم کی پوسٹ پروڈکشن پر کام جاری ہے، فلم کا نام اردو میں ’’گواہ رہنا‘‘ اور ترکی زبان میں’’ ساہت اول‘‘ رکھا گیا ہے، جسے اردو زبان میں بنانے کے بعد ترکی زبان میں ڈب کیا گیا ہے ، فلم میں برصغیر کے مسلمانوں کے تحریک خلافت میں کردار کو اجاگر کرتے ہوئے ترک لیڈر مصطفیٰ کمال اتاترک کوخراج تحسن پیش کیا گیا ہے، فلم میں ترک اداکار میرٹ سسمنلر برطانوی آرمی آفیسر کا کردار نبھا رہے ہیںجبکہ دیگر کاسٹ میں لیجنڈری اداکار قوی خان، عماد عرفانی، غنٰی علی، رابعہ کلثوم، ریحان ناظم اور فیصل امتیاز شامل ہیں، فلم مارچ میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :