سرینا ہوٹل قومی رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ شروع ہوگئی

پیر 20 جنوری 2020 18:53

سرینا ہوٹل قومی رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ شروع ہوگئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام سرینا ہوٹل قومی رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزمینز سنگلز کے کوالیفائنگ رائونڈ کے فائنل میچوں میں جبران الحق نے عزیر، عمران بھٹی نے مبارک شاہ، ابراہیم عمر نے طلحہ ثاقب، ارحم عتیق نے عباس خان، سبحان بن سالک نے کاشان عمر، احمد اسجد قریشی نے سمیع زیب، میاں بلال نے نعلین عباس اور عاقب حیات نے سکندر کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ بوائز انڈر 18 سنگلز کے کوالیفائنگ رائونڈ میں محمد حمزہ عاسم نے عبداللہ الرحمن اور اذان سجاد نے عبداللہ رشید کو شکست دے کر اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی ہے۔

متعلقہ عنوان :