کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت ہیوی مکینیکل کمپلکس ٹیکسلا میں چار سو پودے لگادیئے گئے

محکمہ انڈسٹریز کی جانب سے کلین اینڈ گرین پاکستان کی عوامی آگاہی کیلئے رابطہ مہم جاری ہے، سید مظہر حسین

پیر 20 جنوری 2020 22:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت ہیوی مکینیکل کمپلکس ٹیکسلا میں چار سو پودے لگادیئے گئے ہیں۔ شجرکاری کا عمل انسپکٹر اوزان و پیمائش راولپنڈی انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ انسپکٹر احسان کی زیر نگرانی مکمل ہوا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز راولپنڈی سید مظہر حسین نے اس موقع پر بتایا کہ شجری مہم میں عوامی شرکت کو یقینی بنایا گیا ہے اور نوجوانوں کی شرکت سے پودے لگائے گئے ہیں تاکہ ان میں ماحولیاتی تحفظ کی سرگرمیوں میں شرکت کا ذوق و شوق پیدا ہو اوروہ وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ انڈسٹریز کی جانب سے کلین اینڈ گرین پاکستان کی عوامی آگاہی کیلئے رابطہ مہم جاری ہے اور شہریوں میں شعوری آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ماحولیاتی مسائل سے بھی سے آگا ہ کیاجا رہا ہے اور انہیں اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی طرف سے کلین اینڈ پاکستان کی سرگرمیوں سے بھی روشناس کرایا جا رہا ہے۔