اشانت شرما دورہ نیوزی لینڈ سے قبل ٹخنے کی انجری کا شکار

منگل 21 جنوری 2020 12:56

اشانت شرما دورہ نیوزی لینڈ سے قبل ٹخنے کی انجری کا شکار
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر اشانت شرما ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث وہ دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

انہیں فیروز شاہ کوٹلہ میں منعقدہ رنجی ٹرافی ٹورنامنٹ کے دوران چوٹ لگی۔ کرکٹ حکام کے مطابق ایشانت شرما کے ٹخنوں میں سوجن ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں ایم آر آئی کے لئے کہاہے۔ واضح رہے کہ انہوںنے دورہ نیوزی لینڈ میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شرکت کرنا تھی۔

متعلقہ عنوان :