کاشتکاروں اور کسانوں میں شعور و آگاہی پیدا کئے بغیر زرعی خود کفالت کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ،ماہرین جامعہ زرعیہ
منگل 21 جنوری 2020 13:08
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جب تک کسان میں شعور و آگاہی پید انہیں ہو گی اس وقت تک زرعی خود کفالت کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔
انہوںنے کاشتکاروں کو گندم کو سخت سردی اور کورے سے محفوظ رکھنے کیلئے بھی بروقت حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ فصل کی جس قدر بہتر نگہداشت کی جائے گی اسی قدر بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکتاہے۔انہوںنے کہاکہ گندم کی زیادہ اگیتی اور زیادہ پچھیتی کاشتہ فصل کو کورے کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے یوریا کی مناسب مقدار استعمال کی جا سکتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کاشتکار کورا پڑنے کی متوقع راتوں میں گندم کی فصل کی ہلکی آبپاشی کریں کیونکہ پانی لگانے کی صورت میں کھیت کا درجہ حرارت اچانک کم نہیں ہوتا اور پودوں میں کورے کے خلاف قوت مدافعت بھی پیدا ہو جاتی ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ اگر کاشتکار زمین کے وتر آنے پر فوری گوڈی کریں تو کھیت میں محفوظ نمی اوپر آنے سے کھیت کا درجہ حرارت کم نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ کور ا پڑنے کی متوقع راتوں میں گندم کے کھیتوں کے کنارے مختلف جگہوں پر اگر گڑھے کھود کر ان میں بھوسہ وغیرہ بھر دیں اور اسے آگ لگا کر اوپر کوئی چیزرکھ دیں تو اس سے نکلنے والے دھوئیں کے باعث فصل کورے سے محفوظ رہ سکتی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ شدید کورے کی صورت میں کاشتکار 2کلوگرام یوریا فی ایکڑ 100لیٹر پانی میں ملا کر بھی سپرے کرسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر کاشتکار فصل کو نقصان سے بچائیں تو فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتاہے۔مزید زراعت کی خبریں
-
پاکستان تل کی پیداوار میں دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
-
دنیا بھر میں ٹماٹر کی اوسط پیداوار10ٹن جبکہ پاکستان میں 4ٹن فی ایکڑ ہے،ٹماٹرکومحفوظ بنا کر 6ماہ تک استعمال کیا جا سکتا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر زرا
-
کماد کے کاشتکار ستمبر کاشتہ کماد کی فصل کو رواں ہفتہ کے دوران نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈال دیں، محکمہ زراعت کی ہدایت
-
سورج مکھی کی فصل کٹائی کیلئے تیار ہے، ترجمان محکمہ زراعت
-
کاشتکارکپاس کی کاشت ترجیحا 15 مئی تک مکمل کرلیں، ترجمان محکمہ زراعت
-
کپاس کے کاشتکاروں کیلئے 15 روزہ سفارشات جاری
-
محکمہ زراعت کا کپاس کی ریکارڈ پیداوارحاصل کر نے کےلئے کاشتکاروں کو تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کا اعلان
-
محکمہ زراعت کا ٹماٹرکے کاشتکاروں کوآبپاشی میں احتیاط برتنے کامشورہ
-
کھجو ر کے باغبانوں کو درختوں کی شاخ تراشی کی ہدائت
-
تلسی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت
-
بی ٹی اقسام کےخلاف قوت مدافعت روکنے کےلئے کاشتکارکم از کم10فیصد رقبے پر نان بی ٹی اقسام کی کپاس کاشت کریں،ماہرین زراعت
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.