ایل این جی کیس ؛شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4فروری تک توسیع

مفتاح اسماعیل کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور iمفرور ملزم شاہد اسلام کے وارنٹ گرفتاری پر رپورٹ طلب غ*دیگر ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کیلئے ایک کروڑ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم ذ* مفرور ملزم کے حاضر ہونے تک فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی ،عدالتی ریمارکس

منگل 21 جنوری 2020 20:06

ایل این جی کیس ؛شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4فروری تک توسیع
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) احتساب عدالت اسلام آباد نے ایل این جی کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4فروری تک توسیع دے دی سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب سے مفرور ملزم شاہد اسلام کے وارنٹ گرفتاری پر رپورٹ طلب کر لی دیگر ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کے لیے ایک کروڑ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم کیس کی سماعت احتساب عدالت کورٹ روم نمبر دو کے جج اعظم خان نے کی دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مفرور ملزم کے حاضر ہونے تک فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی تفصیلات کے مطابق ایل این جی کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل، سابق چیئرمین سعید احمد خان سمیت دیگر ملزمان کو نیب حکام نے عدالت کے روبرو پیش کیا کیس کی سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کی حاضری لگائی گئی مفتاح اسماعیل حاضری سے استثنی کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے عدالت نیچیئرپرسن اوگرا عظمی عادل، سابق چیئرمین سعید احمد خان کو ضمانتی مچلکے جمع کروانے اور دیگر ملزمان کو بھی حاضری یقینی بنانے کے لیے ایک کروڑ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا نیب سے مفرور ملزم شاہد اسلام کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں