ملک میں گندم بالکل ختم ہوگئی ہے

وفاقی حکومت عوام سے جھوٹ بول رہی ہے، اگر ان کے پاس واقعی گندم ہے تو یہ 3 لاکھ ٹن گندم منگوا کر اپنا منہ کیوں کالا کروا رہے ہیں؟ اینکر پرسن عمران خان

Ahmad Tariq احمد طارق منگل 21 جنوری 2020 22:05

ملک میں گندم بالکل ختم ہوگئی ہے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جنوری 2020ء) حکومت کے پاس گندم بالکل ختم ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے پاس اس وقت گندم بالکل ختم ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر پرسن اور سینئر تجزیہ نگار عمران خان نے حکومت کی ٹھیک ٹھاک کلاس لی۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے سوال کیا کہ اگر واقعی ملک میں گندم موجود ہے تو باہر سے 3 لاکھ ٹن گندم منگوا کر اپنا منہ کالا کیوں کروارہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی آلہ کار نہیں ہےجس سے ہم لوگ یہ اندازہ لگا سکیں کہ حکومت کے پاس اس وقت کتنی گندم موجود ہے، لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ حکومت کے پاس گندم بالکل ختم ہوگئی ہےکیونکہ اگر ان کے پاس گندم ہوتی تو یہ لوگ اسی کو استعمال کرتے نہ کہ باہر سے منگوا کر اپنا منہ کالا کرواتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ گندم صرف کاغذوں میں ہی موجود ہے، بالکل ایسے ہی جیسے محکمہ جنگلات صرف کاغذوں میں 70 ہزار درخت لگاتا ہے لیکن حقیقت میں 15 ہزار سے زیادہ درخت نہیں لگتے۔ حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ گندم منگوانے کے فنڈز جاری ہوئے تھے ، لیکن گندم منگوائی ہی نہیں گئی،ان لوگوں نے ہر طرف لوٹ مار مچائی ہوئی ہے اور یہ لوٹ مار کا سلسلہ بہت پرانا ہے۔

سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ جس کے پاس 4 ملین ٹن گندم موجود ہو، انہیں کیا ضرورت ہے کہ وہ باہر سے مزید 3 لاکھ ٹن گندم منگوا کر اپنا منہ کالا کروائیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک و تحقیق مخدوم خسرو بختیار نےدعویٰ کیا تھا کہ ملک میں آٹے کا کوئی بحران نہیں، گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے، صوبہ سندھ اور خیبر پختونخوا کو آٹے کی فراہمی سے صورتحال میں بہتری آئے گی، آٹے کی قیمت میں کمی آ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :