محروف ڈچ فوٹو گرافر یپ کرون کی پاکستان کی تصاویر اور پاکستان کے بارے میں لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی

ہالینڈ میں پاکستانی سفیر شجاعت علی راٹھور کی تقریب میں عدم دلچسپی،دعوت کے باوجود سفیر پاکستان نہ خود شریک ہویے اور نہ کسی ماتحت افسر کو بھیجا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 22 جنوری 2020 11:22

محروف ڈچ فوٹو گرافر یپ کرون کی پاکستان کی تصاویر اور پاکستان کے بارے ..
ہارلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،ڈاکٹر محمد کامران) معروف ڈچ فوٹو گرافر یپ کرون کی پاکستان میں کی گیی فوٹو گرافی اور پاکستان کے بارے میں لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی نیدرلینڈز کے شہر ہارلم میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان میں دلچسبی رکھنے والے سیاحوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

تقریب میں شرکت کے لئے خصوصی دعوت کے باوجود دی ہیگ میں قائم پاکستانی سفارت خانے نے عدم دلچسبی کا اظہار کیا. سفیر پاکستان تو دور کی بات کسی جونیئر افسر نے بھی تقریب میں شرکت نہیں کی.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یپ کرون کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں سے ایک ہے۔

دلکش قدرتی مناظر کے علاوہ پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز اور گرم جوش ہیں جو سیاحت کے لئے پاکستان کو پر کشش بناتے ہیں لیکن بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ لوگ پاکستان کے بارے میں زیادہ جانتے نہیں ہیں۔

(جاری ہے)


ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سیاحت کے لئے ایک محفوظ ملک ہے لیکن ہالینڈ میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے ان کی دعوت کا مثبت جواب نہیں دیا جو کہ سیاحت کے فروغ کے لئے ایک مایوس کن رویہ ہے.
یپ کرون کے شمالی علاقوں سمیت پاکستان کے دورے کے انتظامات کرنے والے ٹور آپریٹر آصف شفیق کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت خانے کی عدم شرکت سے یپ کرون بہت مایوس ہوا ہے اور وہ پاکستان کا دوبارہ دورہ کرنے کے بارے میں زیادہ پر جوش نہیں ہے. پاکستانی سفارت کاروں کی طرف سے اس قسم کا رویہ سیاحت کے بارے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے خلاف ہے۔



موجودہ حکومت کی سیاحت کے فروغ کی پالیسی کے تناظر میں اورسیز پاکستانی مشنز کا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یپ کرون جیسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے جس سے نہ صرف سیاحت سے قیمتی زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے بلکہ پاکستان کا بیرونی دنیا میں تاثر بہتر کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے.

دی ہیگ میں قائم پاکستانی سفارت خانے سے اس تقریب میں شرکت کی دعوت ملنے کی تصدیق کی گیی ہے.

متعلقہ عنوان :