نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ 25 جنوری کو کھیلا جائے گا

بدھ 22 جنوری 2020 12:43

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ ..
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 25 جنوری کو ایڈن پارک آئوٹر اوول، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 27 جنوری کو ایڈن پارک آئوٹر اوول، آکلینڈ میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 30 جنوری کو سیڈن پارک، ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 2 فروری کو مائونٹ مانگنوئی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 06 فروری کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 09 فروری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا، چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 10 فروری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 13 فروری کوڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔