ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں میں کرونو وائرس کی سکریننگ کا عمل شروع کردیا ہے، وزارت صحت

جمعرات 23 جنوری 2020 12:01

ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں میں کرونو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں میں کرونو وائرس کی سکریننگ کا عمل شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی جس کے بعد تمام ہوائی اڈوں پر وزارت صحت کے عملے کو دنیا بھر سے پاکستان آنے والے مسافروں میں کرونو وائرس کی جانچ کے عمل کے لئے انفراریڈ تھرمومیٹر فراہم کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چین، امریکا اور برطانیہ میں کرونو وائرس پائے جانے کی اطلاعات کے پیش نظر وزارت صحت نے حفظ ماتقدم کے طور پر پاکستان آنے والے تمام مسافروں کی سکریننگ کے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔