ملک میں جمہو ریت کے فروغ اور جمہو ری اداروں کے استحکا م کیلئے میڈیا کے کر دار قابل ستائش ہے،سپیکر قومی اسمبلی
مو جو دہ پا رلیما ن میں حکو مت اور اپو زیشن قومی اہمیت کے حامل ایشوز پر یکساں مو قف رکھتی ہیں ،ہمیشہ کو شش رہی حکو مت اور اپوزیشن کو ایک ساتھ لیکر چلو ں،اسد قیصر کا رپورٹر ایسوی ایشن کے وفد سے گفتگو
جمعہ 24 جنوری 2020 00:11
(جاری ہے)
سپیکر نے ملک میں جمہو ریت کے فروغ اور جمہو ری اداورں کے استحکا م کے لیے میڈیا کے کر دار کو سراہا تے ہو ئے کہا کہ عصر حاضر میں میڈیا کو ریا ست کا چوتھا ستون ما نا جا تا ہے اور کسی بھی قانو ن ساز ادارے میں پر یس گیلری کو ایک خاص اہمیت حاصل ہو تی ہے۔
انہو ں نے کہا کہ میڈیا عوامی مسائل کو اجا گر کر کے عوامی نما ئندوں تک پہنچانے اور عوام کی فلا ح بہبود کے لیے ایوانوں میں ہو نے والی قانو ن سازی اور وضع ہونے والی پا لیسیوں کو عوام تک پہنچانے میں اہم کر دار ادا کر تا ہے ۔اسپیکر نے کہا کہ مو جو دہ پا رلیما ن میں حکو مت اور اپو زیشن قومی اہمیت کے حامل ایشوز پر یکساں مو قف رکھتی ہیں اور ان کی ہمیشہ کو شش رہی ہے کہ حکو مت اور اپوزیشن کو ایک ساتھ لیکر چلو ں ۔انہو ں نے کہا کہ بحثیت اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی انہو ں نے حکو مت اور اپوزیشن کے ما بین ہمیشہ مصالحانہ کردار ادا کرنے کی کوشش کی جس کی بدولت خیبر پختونخواہ اسمبلی میں ریکا رڈ قانو ن سازی ہو ئی۔انہو ںنے کہا کہ میر ی کو شش ہے کہ حکو مت اور اپوزیشن کے ما بین قومی اہمیت کے حامل معاملا ت پر مفا ہمت کے لیے غیر جا نبداری سے اپنا کر دار ادا کر تا رہوں ۔انہو ں نے اس امید کا اظہا ر کیا کہ مو جو دہ قومی اسمبلی میں بھی خیبر پختونخواہ اسمبلی کی طرح ریکار ڈ قانون سازی ہو گی ۔انہو ں نے خیبر پختونخواہ اسمبلی میں بھر پور تعاو ن پر خیبر پختونخواہ اسمبلی کی رپورٹر ایسوسی ایشن کے کر دار کو سراہا۔سپیکر نے کہا کہ مو جو دہ اسمبلی میں ملک میں زراعت کی ترقی اور کسانو ں کی فلا ح بہبود پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ان کی صدارت میں ایک خصوصی پا رلیما نی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو قومی اسمبلی میں مو جو د تما م پا رلیما نی جما عتوں کے اراکین پر مشتمل ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پا رلیما نی کمیٹی فعال انداز میں اپنا کرادار ادا کر رہی ہے اور ملک میں زراعت کی ترقی اور کسانوں کی فلا ح بہبود کے لیے تما م اسٹیک ہو لڈرز کی مشاورت سے اپنی سفارشات مرتب کر رہی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کے حقیقی تشخص کو اجا گر کر نے کی بھا ری زمہ داری میڈیا پر عائد ہو تی ہے جس کے لیے صحافت سے وابستہ افراد کو سخت محنت کی ضرورت ہے۔ انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ حکو مت ملک کے پسما ندہ اور محروم طبقات کی فلا ح بہبود اور معاشی استحکا م کے لیے کو شا ں ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تر جیحی بنیا دوں پر اقداما ت اٹھا ئے جا رہے ہیں ۔خیبر پختونخواہ اسمبلی کی پر یس گیلری کے صدر احتشا م بشیر نے اسپیکر کا شکریہ ادا کیا اور ان کے غیر جا نبدارانہ کر دار کو سرا ہا ۔ انہوں نے اس اعتما دکا اظہا ر کیا کہ مو جو دہ قومی اسمبلی اسپیکر اسد قیصر کی قیا دت میں خیبر پختو نخواہ اسمبلی کی طرح عوامی فلا ح بہبود کے لیے ریکا رڈ قانون سازی کر نے میں کا میا ب ہو گی ۔انہو ں نے کہا کہ ان کی بحثیت اسپیکر خیبر پختونخواہ اسد قیصر کا دور انتہا ئی شاندار دور رہا ہے اور ان کے ساتھ کا م کر نے کی سنہری یا دیں ہمیشہ یا د رہیںگیں۔ انہوں بحیثیت اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی کے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے پریس گیلیری کے رپورٹرز کی فلاح و بہبود کے لیے اسپیکر کے کردار کو سراہا ۔ ۔بعد ازاں وفد نے قومی اسمبلی ھا ل کا بھی دورہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.