تحصیل جہلم میں مرغیوں کے 300 یونٹ میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیے گئے ہیں،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 24 جنوری 2020 18:05

تحصیل جہلم میں مرغیوں کے 300 یونٹ میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیے گئے ہیں،ایڈیشنل ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک جہلم ڈاکٹر محمد حبیب نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق آج تحصیل جہلم میں مرغیوں کے 300 یونٹ میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیے گئے ہیں، ڈاکٹر محمد حبیب نے بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی ضلع جہلم میں تحصیل دینہ، جہلم،سوہاوہ اور پنڈ دادنخان شہر کے ساتھ ساتھ مضافاتی علاقوں میں مرغیوں کی تقسیم کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان سابق تحصیل ناظم خصوصی چوہدری غلام احمد زمرد تھے ۔ انہوں نے اس موقع پر میرٹ کی بنیاد پر ضلعی دفتر لائیو اسٹاک میں لوگوں میں مرغیاں تقسیم کیں اور بتایا ہے کہ پانچ مرغیوں اور ایک مرغے کا یونٹ فراہم کیا جا رہا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت کی اس سکیم سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے پانچ مرغیوں اور ایک مرغے کا یونٹ شہریوں کو بارہ سو روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے ۔ ڈائریکٹر لائیو اسٹاک نے بتایا ہے کہ اس سکیم کے تحت ضلع بھر میں مرغیوں کی سپلائی جاری رہے گی۔شہریوں کو دی جانے والی مرغیاں گولڈن نسل کی ہیں جو سالانہ ایک سو ستر انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :