قائد اعظم ٹیبل ٹینس چمپئن شپ دی لاہور لائسیم علامہ اقبال کیمپس نے جیت لی

ہفتہ 25 جنوری 2020 19:41

قائد اعظم ٹیبل ٹینس چمپئن شپ دی لاہور لائسیم علامہ اقبال کیمپس نے جیت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) )قائد اعظم ٹیبل ٹینس چمپئن شپ دی لاہور لائسیم نے جیت لی۔تفصیلات کے مطابق دی لاہور لائسیم سکول علامہ اقبال ٹائون رچنا بلاک کیمپس کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹیبل ٹینس چمپئن شپ 2020 منعقد کی گئی،مذکورہ چمپئن شپ کی آرگنائزنگ سیکرٹری فاطمہ خان کے مطابق بوائز کے سنگل فائنل مقابلے میں دی لاہور لائسیم سکول علامہ اقبال ٹائون رچنا بلاک کیمپس کے فیضان منیب نے حریف کھلاڑی فائق علی کو 2-1 کے شکست دی ۔

(جاری ہے)

بوائز کے ڈبل فائنل مقابلے میںدی لاہور لائسیم سکول علامہ اقبال ٹائون رچنا بلاک کیمپس کے کھلاڑیوں فائق علی اور مومن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑیوں اسد لیئق اور فیضان منیب کو 2-1 سے شکست دی۔گرلز سنگل کے فائنل مقابلے میں دی لاہور لائسیم سکول علامہ اقبال ٹائون کیمپس کی ہانیہ ماجد نے مدمقابل کھلاڑی مسکان علی کو 2-1سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔جبکہ گرلز ڈبل کے فیصلہ کن مقابلے میںدی لاہور لائسیم سکول علامہ اقبال ٹائون کی مسکان علی اور میرب نے حریف کھلاڑیوں ماہین رضا اور ہانیہ ماجد پر مشتمل جوڑی کو 2-1 سے شکست دے کرقائد اعظم ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا۔