رابی پیرزادہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب چلی گئیں

ہفتہ 25 جنوری 2020 22:05

رابی پیرزادہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب چلی گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2020ء) شوبز سے کنارہ کرنے والی گلوکارہ واداکارہ رابی پیرزادہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب چلی گئیں۔

(جاری ہے)

رابی پیرزادہ مکہ مکرمہ میںعمرے کی سعادت کرنے کے بعد مدینہ منور ہ جائیں گی ۔ رابی پیرزادہ سعودی عرب میں دو ہفتے قیام کریں گی ۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ اللہ کے گھر جانا میری خوش نصیبی ہے اور میں اپنی ذات ، اہل خانہ ،دوستوں اورملک و قوم کیلئے خصوصی دعائیں مانگوں گی ۔