بابر اعظم اپنے ساتھ کتنے بلے رکھتے ہیں ؟قومی ٹیم کے کپتان نے حیران کن جواب دے دیا

ہر ٹور پر کم از کم 7 بلے ساتھ لیکر جاتا ہوں : ٹی ٹونٹی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 26 جنوری 2020 15:20

بابر اعظم اپنے ساتھ کتنے بلے رکھتے ہیں ؟قومی ٹیم کے کپتان نے حیران کن ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2020ء ) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ اپنے ساتھ 7بلے رکھتے ہیں اور الگ الگ کنڈیشنز میں مختلف بلے استعمال کرتے ہیں،جب مشکل میں ہوتے ہیں تو اپنا فیورٹ بلا استعمال کرتے ہیں ۔بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کے بعد 25 سالہ بابر اعظم نے بتا یا کہ وہ ایک بیٹ استعمال نہیں کرتے، ہر فارمیٹ کے لیے الگ الگ بلے ہیں اور انہیں کنڈیشنز کے حساب سے استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر ٹور پر کم از کم 7 بلے ساتھ لے کر جاتے ہیں، 3 بیٹ پریکٹس کے لیے اور باقی 4 میچ میں استعمال کے لیے ہوتے ہیں۔بابر اعظم نے بتا یا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران وہ پہلے میچ میں جلدی آوٹ ہوئے تو بیٹ تبدیل کر لیا، اپنا پسندیدہ بلا استعمال کیا اور پھر پرفارمنس اچھی ہو۔ایک انٹرویو میں خاتون اینکر نے پوچھا کہ آپ جب بھی اسٹروک کھیلتے ہیں تو آپ کے بیٹ سے ایک زوردار آواز آتی ہے، آپ کے بیٹ میں ایسا کیا ہے؟جس پر ساتھ بیٹھے وسیم اکرم نے جواب دیا کہ بابر اعظم کی ٹائمنگ اور ڈرائیو، یہ خوبی بابر اعظم کو دوسروں پر ممتاز کرتی ہے اس لیے جب بھی گیند ان کے بلے پر آتی ہے تو زوردار آواز آتی ہے جو دوسرے بیٹسمینوں سے مختلف ہے۔