جہلم،ڈپٹی کمشنر کا افغاناں مسجد کے گرد صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کروانے کے ساتھ فلور ملز کا دورہ،سیل ریکارڈ، آٹے کے معیار، مقدار اور ریٹ کی چیکنگ کی
پیر 27 جنوری 2020 15:56
(جاری ہے)
انکا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس زیادہ قیمت وصول کرنے پر جرمانے اور ایف آئی آرز کا اندراج کر رہے ہیں ۔
پرائس کنٹرول کے اجلاس میں فیصلے کے مطابق آٹے کا ہول سیل ریٹ783 ، پرچون ریٹ805 روپے فی 20 کلو تھیلہ جبکہ روٹی 7 روپے فی 100 گرام فراہم کی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ تمام آٹا چکیوں پر دیسی آٹا بھی 60روپے سے زائد کے حساب سے فروخت نہیں کیا جا رہا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع جہلم کے عوام شکایات کی صورت میں شقیمتص کے نام سے متعارف کروائی گئی موبائل ایپلیکیشن پر شکایات درج کروا سکتے ہیں جس کی بنیاد پر 2 گھنٹے کے اندر کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انکا کہنا تھا کہ عظیم شہری ہونے کے ناطے زائد قیمتوں پر اشیا خورد و نوش کی شکایات ڈپٹی کمشنر و اسسٹنٹ کمشنرز دفتر میں یا 080002345 پر بذریہ ٹیلی فون درج کروائیں۔ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے افغانہ مسجد کے گرد صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کروانے کے لئے خصوصی دورہ کیا، اس موقع پر راجہ اشفاق، سینٹری ورکرز اور دیگر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ایم سی عملہ کی مدد سے کام کا آغاز کروا دیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹر ایم سی جہلم سیف انور جپہ نے میونسپل کارپوریشن جہلم کے عملہ کو افغانہ مسجد، فلڈ بند جہلم، اولڈ جی ٹی روڈ و دیگر مقامات کی صفائی ستھرائی کے لئے خصوصی ہدایات دی ہیں۔ افغانہ مسجد کے ارد گرد جمع پانی کو مٹی کی مدد سے ختم کروایا جا رہا ہے اور کام جلد مکمل کیا جائے گا۔ سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ جہلم شہر سمیت، تاریخی عمارتوں کی صفائی ستھرائی کا انتظام کیا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے فلڈ بند کی حفاظت اور ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لئے فلڈ بند پر بیریر لگانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے فلڈ بند کے قریب تعمیر مسجد کے موقع پر میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو ہدایت دی ہے کہ صفائی ستھرائی کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔مزید قومی خبریں
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.