ڈی جی سپورٹس کی قومی کرکٹ ٹیم کوبنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد

ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے، عدنان ارشد اولکھ

پیر 27 جنوری 2020 21:31

ڈی جی سپورٹس کی قومی کرکٹ ٹیم کوبنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر ..
لاہور۔27 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے قومی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کیخلاف ٹی 20سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز جاری قومی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم نے ٹی 20سیریز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے، قومی کرکٹ ٹیم قوم کی توقعات پر پوری اتری اور بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20کرکٹ سیریز 2-0سے جیت لی، انہوں نے کہا کہ کپتان بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ اور نوجوان باؤلر محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے بہترین کھیل پیش کرکے ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف آئندہ ہونیوالے ون ڈے انٹرنیشنل میچ اور ٹیسٹ سیریز میں بھی اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی سمیٹے گی۔