فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر عملدرآمد کے نتیجہ میں سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی سرمایہ کاری پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ترجمان وزارت خزانہ
منگل 28 جنوری 2020 00:02
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے تمام ضروری نظام اور صارفین کو پہچاننے کا طریقہ کار نافذ کر دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ فنانس ڈویژن نے نیشنل سیونگز سکیم (اے ایم ایل/سی ایف ٹی) رولز 2019ء کا اطلاق کیا ہے اور اس ضمن میں اینٹی منی لانڈرنگ و کائونٹر ٹیرر فنانس کمپلینٹس بینک کو کھلی اور شفاف بولی کے ذریعے شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات کو نافذ کیا جا سکے اور اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے ملازمین کو ضروری تربیت فراہم کی جا سکے۔ اس کے تحت سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مشاورت سے خواہشمند بینکوں سے اظہار دلچسپی طلب کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بینک کو شامل کرنے کے بعد سی ڈی این ایس سرمایہ کاری کرنے والے متوقع سرمایہ کاروں کی بائیو میٹرک ویریفیکشن کا عمل شامل ہے تاکہ اقوام متحدہ کی پابندیوں والی فہرست میں افراد کی شناخت ہو سکے۔ ترجمان نے کہا کہ اس عام سکریننگ کا مقصد ناجائز ذرائع سے حاصل شدہ دولت کو مالیاتی نظام کا حصہ بننے سے روکنا اور اپنے صارفین کو منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی عفریتوں سے بچانا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وزارت خزانہ سی ڈی این ایس کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات کے مطابق ڈھالنے اور اپنے صارفین و کھاتہ داروں کے مفادات کو تحفظ دینے میں پرعزم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.