وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پشاور پریس کلب کے ایگزیکٹیو اراکین کی حلف برداری تقریب
وزیراعلیٰ نے پشاور پریس کلب کو ڈیڑھ کروڑ روپے گرانٹ ان ایڈ کا چیک فراہم کردیا، پریس کلب کی عمارت کا مسئلہ حل کرنے اور سالانہ گرانٹ میں اضافے کا بھی اعلان
منگل 28 جنوری 2020 00:04
(جاری ہے)
صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی اور وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع اجمل وزیر نے بھی تقریب سے خطاب کیا، جبکہ صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا، اشتیاق ارمڑو دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نو منتخب اراکین اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاںبحسن خوبی پوری کریں گے اور اپنی برادری کے مسائل کے حل میں کردار ادا کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صحافیوں کی بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیںہیں اور مزید بھی بہت کچھ کرنا چاہتی ہے ۔ صحافت سیاست کا اہم ستون ہے جس کے بغیر کوئی بھی حکومت اچھے طریقے سے نہیں چل سکتی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحافی مثبت تنقید کریں ، ہم خوش آمدید کہیں گے، نظام میں کمزوریوں کی نشاندہی کریں ہم اصلاح کریں گے، تاہم اس کے ساتھ ساتھ حکومت کے عوامی فلاح میں اٹھائے گئے اقدامات اور کاوشوں کو بھی اجاگر کریں۔ ہم نے مل کر اس صوبے کو آگے لیکر جانا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت صحافیوں سے کئے گئے وعدوں کو بتدریج پورا کر رہی ہے ، ہم ایک دوسرے کے ساتھ تھے ، ہیں اور رہیں گے ۔ وزیراعلی نے اس موقع پر پشاور پریس کلب کو گرانٹ ان ایڈ کی صورت میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی مالیت کاچیک پیش کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پریس کلب پشاور کی عمارت کا مسئلہ بھی حل کیا جائیگا، پریس کلب کی انتظامیہ عمارت کی تعمیر نو چاہتی ہے یا کسی دوسری عمارت کا مطالبہ ہے ، جو بھی صورتحال ہے حکومتی ٹیم کے ساتھ بیٹھ کر حتمی فیصلہ کیا جائے ، حکومت تعاون یقینی بنائے گی۔ انہوں نے اس موقع پر پشاور پریس کلب کی سالانہ گرانٹ تیس لاکھ سے بڑھا کر ساٹھ لاکھ روپے کرنے کا اعلان بھی کیا ، اور میڈیا کالونی کا مسئلہ صحافیوں کی خواہش کے مطابق حل کرنے کا یقین دلایا ۔ محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نئے ضم شدہ اضلاع کے پریس کلبوں کو بھی گرانٹ دیں گی، اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.